10 جنوری 2014 - 20:30
بحرین میں انقلابی تحریک جاری

بحريني عوام نے ملک کے مختلف علاقوں ميں مظاہرے کرکے سنجيدہ مذاکرات اور منتخب حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کيا ۔

ابنا: ‍بحريني مظاہرين نے آل خليفہ حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ ايک منتخب حکومت کي تشکيل کا راستہ ہموار کرے اور سنجيدہ مذاکرات کے لئے تيار ہو۔ مظاہرين نے سبھي سياسي قيديوں منجملہ قيد کئےگئے علما کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ۔ اس درميان سنابس کے علاقے کے باشندوں نے ايک مظاہرے کے دوران انسانيت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے پر عالمي عدالتوں ميں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا ۔ دوسري جانب الدراز شہر کے باشندوں نے احتجاجي مظاہرہ کرکے آل خليفہ حکومت کي سرنگوني کا مطالبہ کيا ۔دريں اثنا آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل ہے، مظاہرين پر حملہ کرکے انہيں منتشر کرنے کي کوشش کي ۔ ان حملوں ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوئے جبکہ سيکورٹي اہلکاروں نے خاصي تعداد ميں بحريني مظاہرين کو گرفتار کرليا۔

.......

/169